اشتہار

جن شہروں میں کرونا زیادہ پھیلا وہاں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ کے حوالے منعقدہ اجلاس میں کہا ہے کہ جن شہروں میں کرونا وائرس زیادہ پھیلا وہاں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاق اور پنجاب، کے پی کے مجوزہ بجٹ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، حفیظ شیخ، حماد اظہر، اسد عمر، جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ ،عبد الرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، زلفی بخاری شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر خزانہ پنجاب، وزیر خزانہ کے پی نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

اجلاس کے دوران عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجٹ کے محصولات، اخراجات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا میں کرونا کی وجہ سے معیشت سے متعلق غیر معمولی حالات ہیں اور آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی غیر معمولی حالات میں پیش کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائے غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی، ترقیاتی اخراجات بڑھائے جائیں اور جن شہروں میں کرونا زیادہ پھیلا وہاں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نجی شعبے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم صوبائی حکومتیں کو غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے اور ترقیاتی منصوبوں، صحت کے شعبے کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں