اشتہار

پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں وینٹی لیٹرز کی کمرشل پروڈکشن بھی شروع ہوجائے گی اور پاکستان کا شمار ان چند ملکوں میں ہوگا، جو وینٹی لیٹرز خود بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرجیکل آلات کی ملکی ضروریات پوری کررہے ہیں اور برآمدبھی کررہےہیں جبکہ وینٹی لیٹرکے علاوہ تمام سامان پاکستان خودبنارہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں وینٹی لیٹرز کی کمرشل پروڈکشن بھی شروع ہوجائے گی، پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہوگا جو وینٹی لیٹرز خود بنائیں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ کوروناکے5سیمپلز کایونیورسٹیز نے ٹیسٹ کیا ہے، پاکستان میں کورونا اسی طرح ہےجیساووہان میں آیا تھا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں100ملین ڈالرز کےآرڈرز آئے ہیں، لوگوں اورمعیشت دونوں کوبچاناہے، وینٹی لیٹرز کے ساتھ ڈائلیسز مشینیں بنانا شروع کررہے ہیں، میڈیکل ڈیوائسز بنانے کی صنعت میں بڑا اسکوپ ہے۔

شریف خاندان کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ راناثنا اللہ ہوں یاشہبازشریف ،طویل عرصےاقتدار میں رہے ، طویل عرصے اقتدار میں رہے تو اپنے لوگ بھرتی کیے ہوں گے، ہم صرف یہ چاہتےہیں کہ پاکستان کےپیسےواپس آئیں،متعلقہ اداروں کو پاکستان کا پیسہ واپس لانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، شہبازشریف، نوازشریف سے ذاتی جھگڑا نہیں ہے، شریف خاندان ملک سے پیسہ باہر لیکر گئے اب واپس لیکرآئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا تاجروں کی دکانیں بند کرائیں تو وہ کہاں سے کھائیں گے، کورونا جاری رہا تو اسپتالوں میں بوجھ پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں