اتوار, مئی 18, 2025
اشتہار

‘امیت شاہ پاکستان پر حملے کی دھمکی سے پہلے27فروری کا انجام یاد رکھے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکستان پر حملے کی بھارتی دھمکی کو مودی کا پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا امیت شاہ پاکستان پر حملے کی دھمکی سے پہلے27فروری کا انجام یاد رکھے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکستان پر حملے کی بھارتی دھمکی کومودی کا پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا بھارت پاکستان کیخلاف حماقت کرکےاپنےپاؤں پرکلہاڑی مارےگا ، امیت شاہ پاکستان پر حملے کی دھمکی سےپہلے27فروری کاانجام یادرکھے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے ، جنرل قمرباجوہ کی قیادت میں پاک فوج دشمن کومنہ توڑجواب دے گی، پاکستان ہمیشہ امن کی بات کر تا ہے مگر اسےکمزوری نہ سمجھا جائے۔

مزید پڑھیں : پاکستان کا بھارت کےفضائی حملے کی دھمکی پر رد عمل

گورنرپنجاب نے کہا کہ مودی کی پالیساں خود بھارت کیلئے بھی سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں، اندرونی حالات سےتوجہ ہٹانےکیلئےمودی بھارتی قوم کوبےوقوف بنارہاہے۔

یاد رہےبھارتی میڈیا نے وزیر داخلہ کےحوالے سے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ امیت شاہ نے پاکستان پر فضائی حملہ اور سرجیکل اسٹرائیک کا حکم دیا ہے۔

بعد ازاں بھارتی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا  تھا کہ بھارت وہ مؤثر رد عمل یاد رکھےجو پچھلے سال بھارتی افواج کوموصول ہوا،  پچھلےسال فروری میں ہماری صلاحیت اور عزم کا واضح مظاہرہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں