اشتہار

اداکارہ عائزہ خان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی تیسری شخصیت بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ عائزہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات کی فہرست میں تیسری نمبر آگئیں ہیں۔

عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد چھ ملین یعنی 60 لاکھ ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے اپنے فالوورز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ملین فالوورز ایک حقیقت میں ایک خواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام چاہنے والوں کا اس قدر شکریہ ادا نہیں کرسکتی جتنی محبت آپ لوگ دکھاتے ہیں، میں آج جس مقام پر ہوں اس کی وجہ آپ لوگ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 63 لاکھ ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر اداکارہ ماہرہ خان برجمان ہیں جنہیں 61 لاکھ افراد انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔ چھوتے اور پانچویں نمبر پر اداکارہ سجل احد اور اداکارہ منال خان ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 5.8 ملین اور 5.3 ملین ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں