تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

نسلی امتیاز، ماہرہ خان نے مداحوں‌ کو کون سی فلم دیکھنے کا مشورہ دیا؟

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نسلی امتیاز پر بنائی جانے والی فلم ضرور دیکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے  بعد مداحوں کو نسلی امتیاز پر مبنی فلم دیکھنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اگر آپ امریکا کی موجودہ صورت حال دیکھنا چاہتے ہیں تو ’ایوا ڈور‘ کی 2016 میں ریلیز کی جانے والی دستاویزی فلم ’13‘ ضرور دیکھیں‘۔

ماہرہ خان نے مداحوں کے لیے پوسٹر شیئر بھی کیا اور لکھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ کوئی شخص یہ فلم ضرور دیکھے۔ انہوں نے دستاویزی فلم بنانے ہر ہدایت کار  ایواڈور کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کو بتایا کہ یہ فلم ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس پر موجود ہے۔ اداکارہ نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ یوٹیوب پر بھی یہ فلم موجود ہے۔

واضح رہے کہ امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں سیاہ فام شہریوں کے حقوق کے لیے مظاہرے شروع ہوئے۔

Comments

- Advertisement -