اشتہار

کنگ فہد پل کب سے کھولا جائے گا؟ سعودی حکومت نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ کنگ فہد پل کھولنے سے متعلق کی جانے والی باتیں افواہیں ہیں، یہ پل بدھ 10 جون سے نہیں کھولا جا رہا بلکہ اس کی تاریخ کا اعلان وقت آنے پر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کنگ فہد پل کے ادارے کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ بدھ 10 جون کو یہ پل نہیں کھولا جا رہا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ فہد پل کے ادارے کے ترجمان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ اطلاع کہ دس جون سے کنگ فہد پل کھولا جارہا ہے سراسر غلط ہے۔ یہ بیان پل انتظامیہ سے غلط طور پر منسوب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے کنگ فہد پل رواں سال 30مئی کو عوام کی آمد ورفت کیلئے بند کیا تھا، سعودی حکام کا کہنا تھا کہ بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والا کنگ فہد پل ابھی نہیں کھلے گا، پل کے بنیادی ڈھانچے کی اصلاح و مرمت اور روڈ کی استرکاری کا کام جاری ہے، تاہم پل کھولنے کی حتمی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا کنگ فہد پل آمدورفت کے لیے بند

واضح رہے کہ کنگ فہد سمندری پل سعودی عرب کو بحرین سے جوڑتا ہے اور یہ 25 کلو میٹر لمبا اور 23.2 میٹر چوڑا ہے۔
یہ سعودی شہر الخبر کے جنوب سے شروع ہوتا ہے اور بحرین کے دارالحکومت منامہ تک چلا گیا ہے۔ اس کا باقاعدہ افتتاح 25 نومبر 1986 کو ہوا تھا۔

کنگ فہد کے اعلی ادارے نے جنوری2019 کو اعلان کرکے بتایا تھا کہ اس سے32 برس میں382 ملین سے زیادہ افراد سفر کرچکے ہیں جبکہ یومیہ سفر کرنے والوں کا اوسط 74 ہزار ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے بالمقابل ایک اور پل قائم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں