ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ‘ایکٹیمرا انجکشن’ دینے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن دینے پر پابندی عائد کردی گئی، کوروناایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پرانجکشن500 آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں پر استعمال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کوروناایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ نے کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن دینے اور انجکشن کی عام مارکیٹ میں فروخت پرمکمل پابندی عائد کردی اور اس حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے۔

ایس او پیز کے مطابق ایکٹیمرا انجکشن صرف ٹرائل کی بنیاد پر مخصوص اسپتالوں میں ہی استعمال ہوگا، ابتدائی طور پرانجکشن500 آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں پر استعمال کیا جائے گا۔

ایڈوائزی گروپ ایکٹیمراانجکشن کےاستعمال کےلیےاسپتالوں کی منظوری دےگا ، سرکاری اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال ایکسپرٹ گروپ اور پرائیوٹ اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن دیکھے گا۔

مزید پڑھیں : کورونا سے بچانے والے انجکشن کی براہ راست خریداری پر پابندی

ایس او پیز میں کہا گیا اسپتال کی کمیٹی ایکٹمیراانجکشن استعمال کرنے کی منظوری دے گی اور مخصوص پرفارما منظوری کے بعد نجی کمپنی انجکشن جاری کرے گی ، ضرورت کےمریضوں کو انجکشن کی فراہمی کاعمل 24گھنٹےجاری رہےگا۔

کوروناایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کا کہنا ہے کہ ایکٹیمراانجکشن کےحوالے سےاسپتال اورنجی کمپنی ریکارڈ محفوظ رکھے گی جبکہ انجکشن سے صحت یاب اور جاں بحق افراد کا ڈیٹا بھی لیا جائے گا۔

جاری ایس او پیز کے مطابق پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نجی کمپنی اور اسپتال کاآڈٹ کرنےکامجازہو گا اور انجکشن کےاستعمال کاریکارڈ کورونا ایکسپرٹ گروپ کو جمع کرایا جائے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں