اشتہار

لاڑکانہ، ڈاکٹرز کا احتجاج، شعبہ حادثات میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کے ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث شعبہ حادثات میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایمرجنسی کے باہر احتجاج کیا جس کے باعث شعبہ حادثات میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے، دوران احتجاج جاں بحق مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، شعبہ حادثات میں حفاظتی اقدامات تک ڈیوٹی نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق چانڈکا اسپتال میں ایک مریض دم توڑ گیا تو مریض کے لواحقین ڈاکٹرز سے الجھ گئے جبکہ پولیس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران مزید 2 مریض ایمرجنسی میں لائے گئے جنہیں دیکھنے کے لیے ڈاکٹرز کی جانب سے تاخیر کی گئی تو وہ بھی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کے دوران مریضوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی چانڈکا اسپتال میں ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران مریض دم توڑ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں