جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ٹیسٹ میں ٹی ٹوئنٹی بولرز کیوں؟ سابق کرکٹر کا قیمتی مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

معروف کمنٹیٹر اور سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر رمیز حسن راجا نے گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کے بعد ٹیسٹ میچز میں ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بولرز کو شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان کےدورہ انگلینڈ سے قبل کورونا وبا کے دوران پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی کیے جانے پر رمیز راجا نے کہا کہ بورڈ کو دورہ انگلینڈ کے لیے سلیکشن پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا تھوک پر پابندی کے بعد گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوگی جس سے ٹیموں کے ٹیسٹ میں سیشنز جیتنے کے امکانات بہت کم ہوگئے ہیں، ریورس سوئنگ اور وکٹ کے دونوں جانب گیند کا سوئنگ ہونا مشکل ہے ایسے میں وہ بولرز کامیاب ہوں گے جو صرف اور صرف لائن و لینتھ برقرار رکھیں گے جیسا کہ ٹی ٹوئنٹی میں وہ کرتے ہیں۔

رمیز راجا نے کہا کہ ٹیسٹ میں ٹی ٹوئنٹی کے اسپیشلسٹ بولرز حارث رؤف اور دلبرحسین کو موقع دینا چاہیے، دونوں ہی سیدھی لائن و لینتھ کے ساتھ ساتھ تیز رفتار بولنگ کرتے ہیں، سلیکشن کمیٹی کو ان بولررز پر غور کرنا چاہیے۔

سابق اوپنر کا کہنا ہے کہ بالکل ایسے ہی اسپنرز کا معاملہ ہے، یاسر شاہ بھی گیند نہ چمکنے سے بلے بازوں کو دھوکا نہیں دے سکیں گے تو اسپن شعبے میں بھی ٹی ٹوئنٹی کے اسپنرز کو شامل کیا جانا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں