اشتہار

ٹویٹ کرنے سے پہلے اُسے پڑھ لیں، ورنہ ایکشن ہوگا، اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے پڑھے بغیر ٹویٹ کرنے والے صارفین کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین کو ٹویٹ کرنے سے پہلے اُسے اچھے سے پڑھنا ہوگا، بصورت دیگر اُن کے ٹویٹ کا شمار غلط معلومات میں شامل کیا جائے گا۔

ٹویٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد یہ ہے کہ صارفین خود سے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پلیٹ فارم کو استعمال کریں۔

- Advertisement -

انتظامیہ کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی صارف نے بنا پڑھے یا بغیر تصدیق کے کوئی ٹویٹ کیا تو اُس کو ’مس انفارمیشن‘ میں شامل کر کے سرخ رنگ سے واضح کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ٹویٹر کا جھوٹے سیاست دانوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

ٹویٹر کا کہنا ہے کہ کرونا سے متعلق صارفین تاحال بے بنیاد باتیں اور افواہیں پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے کمپنی نے مجبورا فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

اُس ٹویٹ کو جتنے بھی صارفین ری ٹویٹ کریں گے یا غیر تصدیق شدہ باتوں کی تشہیر کریں گے تو ان کی بھی خصوصی رنگ سے نشاندہی کی جائے گی۔

Some people may be guilty of sharing an article online without reading it and Twitter aims to put a stop to it. The social media site is testing a new feature that warns users attempting to retweet an article without clicking on it as a way to 'help promote informed discussion'

ٹویٹر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’ہم نے اینڈرائیڈ فون پر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر  پر آزمائش شروع کردی ہے، لہذا صارفین کوئی بھی ٹویٹ کرنے سے پہلے اُسے غور سے پڑھیں‘۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں ٹویٹر نے پلیٹ فارم پر غلط بیانی ، افواہیں پھیلانے یا جھوٹ بولنے والے صارفین کو علیحدہ شناخت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے مطابق ایسے تمام صارفین کے بے بنیاد ٹویٹس کو ’نارنجی رنگ‘ کا کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر پر غیرمتعلقہ افراد کی مداخلت روکنے کا طریقہ

علاوہ ازیں جھوٹ اور غلط خبروں پر مبنی مواد والے ٹویٹس کو شوخ نارنجی اور سرخ رنگ میں دکھائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں