اشتہار

شام معاشی بحران، وزیر برائے آبی وسائل وزیر اعظم مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے وزیر اعظم عماد خمیس کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے وزیر برائے آبی وسائل کو نیا حکمران مقرر کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر بشار الاسد نے عماد خمیس کو عہدے سے جمعرات کے روز برطرف کیا۔

رپورٹ کے مطابق شامی وزیر اعظم عماد خمیس  عہدے سے سبکدوش ہوگئے، عرب میڈیا کے مطابق آبی وسائل کے وزیر حسین عرنوس کو شام کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

شام کے سرکاری میڈیا نے وزیر اعظم کی تبدیلی  کی کوئی وجوہات بیان نہیں کیں مگر یہ یاد رہے کہ عماد خمیس جولائی 2016 میں شام کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔

فائل فوٹو: عماد خمیس
فائل فوٹو: عماد خمیس

واضح رہے کہ شام میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے پیش نظر  ملک کے مختلف علاقوں میں شدید احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مہنگائی کو فوری طور پر روکیں اور نیا وزیر اعظم مقرر کریں۔

ایک روز  قبل شام کے مرکزی علاقے دروزے میں حکومت کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا جس کے بعد بشار الاسد نے وزیر اعظم کو طلب کیا اور انہیں فوری طور پر مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔

شامی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ’ملک بھر میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہم سب پریشان ہیں، جب حکومت کچھ نہیں کرسکتی تو وزیر اعظم کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے‘۔

عوامی احتجاج کے بعد حکومت کے حامی بھی سڑکوں پر نکلے تھے اور انہوں نے وزیر اعظم عماد خمیس سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں