اشتہار

پاکستان میں‌ کرونا کے 80 فیصد مریض کون سے علاج سے صحت یاب ہورہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ماہر امراضِ ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے 80 فیصد مریض پلازمہ تھراپی سے صحت یاب ہورہے ہیں کیونکہ یہ انجکشن کی نسبت بہتر اور اچھا علاج ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ٹوسیلیزو ماب انجکشن اور دوسری تجرباتی ادویات قوت مدافعت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹوسیلوزیماب انجکشن مہنگا اور اسکے سائیڈ ایفیکٹ بہت زیادہ ہیں جبکہ کرونا کے 80 فیصد وہ مریض جن کی حالت تشویشناک تھی وہ پلازمہ تھراپی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: حکومت اینٹی باڈیز ٹیسٹ بھی شروع کرے: ڈاکٹر طاہر شمسی

ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ پلازمہ کا صرف ایک فیصد سائیڈ ایفیکٹ ہے اور وہ الرجی کی صورت میں سامنے آتا ہے، پلازمہ تھراپی قدرت کا بنایا نظام ہے جس میں اینٹی باڈیز موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پلازمہ میں موجود اینٹی باڈیز  وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کو صحت یاب کرتے ہیں۔ معروف ہیمٹالوجسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد 20 لاکھ تک جانے کا خدشہ ہے،  وائرس کب تک رہے گا اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کو شکست دینے والے مریض کنتی بار پلازمہ عطیہ کرسکتے ہیں؟

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہی مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، ہم ویکسین پر انحصار نہیں کرسکتے کیونکہ اُس کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں