اشتہار

خیرپختونخواہ اسپیکر اسمبلی، بیٹی اور داماد کرونا کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد: خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشتاق غنی کے ساتھ اُن کی بیٹی اور داماد کو بھی کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اسپیکر اسمبلی اور دیگر افراد نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخواہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 642 تک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

خیبرپختونخوامیں کرونا کیسز کی تعداد 16ہزار415 تک پہنچ گئی جبکہ 4 ہزار 72 مریض شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کروناکیسز کی تعداد 5851 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 335 تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ اب تک متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور وزرا بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، حال ہی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی کرونا کی تشخیص ہوئی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام ف، پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کرونا سے انتقال بھی کرچکے ہیں۔

ملک کی مجموعی صورت حال

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 6 ہزار 397 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد اضافے کے بعد 40 ہزار 247 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 107 اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 643 تک پہنچ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں