اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مارکیٹوں کو بند کرنے کے بجائے وارننگ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں گورنر ، وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزرا نے شرکت کی جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کورونا کے حوالے سے مختلف اقدامات اور 2 ہفتےکے لاک ڈاؤن کی تجویز کا جائزہ لیا گیا جبکہ اربن ڈویلپمنٹ کی کورونا سے متاثرہ علاقوں کی جیو ٹیگنگ بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

لاہور میں بڑھتے کیسز پر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کیا اور فیصلہ کیا کہ لاہور سمیت کسی بھی ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی شہروں کو ٹاؤن کی سطح پر لاک ڈاؤن کیا جائے گا، لاہور میں بھی صرف ریڈ زون بنائے گئے ، صرف علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ،وزیراعظم کا پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مارکیٹوں کو بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور مارکیٹوں کو بند کرنے کےبجائےوارننگ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، سخت ایکشن لیا جائے۔

خیال رہے پنجاب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کوروناسےجاں بحق افراد کی تعداد938 تک جا پہنچی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں