اشتہار

لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ،وزیراعظم کا پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، سخت ایکشن لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں انسداد کورونا کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر غورکیا گیا اور مختلف حلقوں کی جانب سے لاک ڈاون کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کےلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا لاہور سمیت پنجاب میں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے سخت ایکشن لیا جائے، عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاکام صرف تنقیدکرناہےہم گھبرانےوالےنہیں، حکومت کومشکلات کاسامناہےاسکےباوجودحالات کنٹرول میں ہیں، عثمان بزدارپنجاب کوزبردست ٹیم کےساتھ اچھےاندازمیں چلارہےہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں مصروف ترین دورے میں ایوان وزیر اعلی میں وزیر اعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو صوبے کی مجموعی صورتحال اور 15 تاریخ کو ہونے والے پنجاب کے بجٹ بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعظم عمران خان کورونا بحران سے 12 لاکھ 65 ہزار سے زائد غر یب اور متاثرہ خاندانوں کیلئے اقدامات بارے بتایا۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا ڈاکٹرز کیلئے 1 لاکھ 70 ہزار پی پی ایزکٹس اور 2 لاکھ 60 ہزار میڈیکل کٹس فراہم کر چکے ہیں جبکہ فلاحی تنظیموں ‘بزنس کیمونٹی سمیت دیگر افراد کی مدد سے ابتک کورونا بحران کے متاثر ین کیلئے 4.5ارب خرچ کئے۔

خیال رہے پنجاب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کوروناسےجاں بحق افراد کی تعداد938 تک جا پہنچی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں