لاہور : چین نے کورونا میں مبتلا اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے علاج کیلئے تعاون کی پیشکش کردی،شہبازشریف نے چین کی حکومت، قیادت اور لیجیان ژاو کا شکریہ اداکرتے ہوئے نیک تمناؤں کاپیغام دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،جس میں لیجیان ژاؤ نے شہباز شریف کے علاج پر حکومت چین کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی۔
،ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجیان ژاؤ نے کہا آپ کےکوروناپازیٹوہونےپربڑی تشویش ہے اور آپ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
شہبازشریف نے چین کی حکومت، قیادت اور لیجیان ژاوکاشکریہ اداکرتے ہوئے نیک تمناؤں کاپیغام دیتے ہوئے کہا آپ کی فکرمندی،پیشکش چین کی پاکستان کےعوام سےمحبت کامظہرہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین کی یہ محبت،احساس،وابستگی میرےلئےہمیشہ سرمایہ افتخار ہے۔
دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجیان ژاؤ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے بھی رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے لیجیان ژاوپاکستان میں چین کےنائب سفیرکےطورپرخدمات سرانجام دےچکےہیں۔