کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو وینٹی لیٹر کا علم نہیں ہے لیکن ہمارے پاس رسیدیں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے ان خیالات کا اظہار صدر کے علاقے زینب مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیا، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ نو ماسک نو سروس مہم شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو ٹائیگر فورس کے ذریعے آگاہی دیں گے، کرونا ایک خطرناک بیماری ہے، سب کو ماسک پہننا لازمی ہے، لوگ عمل نہیں کریں گے تو کسی حکومت کے بس میں نہیں کہ قابو پاسکے۔
عمران اسماعیل اس موقع پر سندھ سرکار پر تنقید نا بھولے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو وینٹی لیٹر کا علم نہیں، ہمارے پاس وصولی کی رسیدیں موجود ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ والے اسپتال اللہ کےخوف سے ڈریں، اوور بلنگ معاملے کی پوری تحقیق کراؤں گا، بڑے اسپتالوں کو تنبیہ کرتا ہوں کہ یہ وقت خدمت کا ہے یہ استپال پورے سندھ کے اسپتال ہیں اس کو ہم مزید بہتر کرکے دکھائیں گے۔