تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی اجازت دے دی

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی اجازت دے دی، عمران خان کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان جلد سے جلد آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑی میدان میں ایکشن میں ہوں گے تو کھیل کی بہتری ہوگی، دورہ انگلینڈ میں کھلاڑیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی تھی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر مشاورت کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم دوسرا، تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فواد عالم اور سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ نوجوان حیدر علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز نے ایک ایسے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جس سے انگلینڈ میں طویل اور محدود دونوں طرز کی کرکٹ میں بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔

Comments

- Advertisement -