اشتہار

اسلام آباد، نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معاف کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی تعلیمی اداروں میں 20 فیصد فیس معاف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کو حکم پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی، نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اطلاق اے اور او لیول کے آخری سال کے طلبہ پر نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز کا ڈرافٹ تیارکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیرا حکام کو ہدایات جاری کی تھی کہ کرونا کے دوران نجی اسکولوں کی بندش پر طلبا سے وصول کی جانے والی فیسوں میں بیس فیصد معافی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اس سے قبل بھی پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کو اپریل مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کی جانب سے بھی اپریل مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں