اشتہار

جنگی جنون عروج پر، شمالی کوریا نے ہمسایہ ملک کے سفارت خانے کو تباہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیؤل: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے متصل سرحد پر قائم سفارت خانے کو بم سے اڑا دیا ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سرحدی شہر کائے سونگ میں واقع عمارت دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا دفتر تھا جسے سیؤل فوج نے بم سے اڑا دیا۔

جنوبی کوریا  میں تحریک پسندوں کی طرف سے بعض پمفلٹس بھیجنے کی بنا پر دونوں ملکوں کے درمیان پیدا کشیدگی پیدا ہوئی جس کے بعد دونوں نے رابطہ دفاتر بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیؤل حکومت نے امریکی پابندیوں کے بعد مشترکہ اقتصادی منصبوبوں کی معطلی پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سرحدی علاقے میں راکٹ داغا تاکہ اس سے دیگر ممالک کو بھی پیغام پہنچ سکے۔

مزید پڑھیں: کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو دشمن قرار دے دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ دفتر کو دراصل سفارت خانے کی حیثیت حاصل تھی، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بعد اسے جنوری میں بند کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 9 جون کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے جنوبی کوریا کو دشمن قرار دیتے ہوئے تمام مواصلاتی رابطے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کرونا پابندیوں کی وجہ سے رابطہ دفتر جنوری میں عارضی طور پر بند کیا گیا تھا تاہم فون کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین رابطے جاری تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں