راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کو خوش آئند قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے وہاب ریاض کے دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کے لیے دستیابی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر انگلش کنڈیشنز میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
شعیب اختر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’سب سے پہلے پاکستان‘، آپ انگلش پچز پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، انشاء اللہ۔
Really appreciate your decision @WahabViki to make yourself available for Test Cricket. Keeping #Pakistan first.
You'll do well in English conditions InshAllah.— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 15, 2020
مزید پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز : وہاب ریاض نے بڑا فیصلہ کرلیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز وہاب ریاض نے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا میری اولین ترجیح ہے، اسی لیے ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ بہت غیر معمولی صورتحال میں ہو رہا ہے، ہم نے گھر میں رہ کر بھرپور پریکٹس کی ہے اور اگر سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تو کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے سال پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے بریک لی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے تاہم محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا، اس سے مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا موقع بھی ملے گا۔