جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آج رات 12 بجے سے لاہور کے مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا، سی سی پی او

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سی سی پی او لاہور نے رات 12 بجے سے کرونا سے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاون کا اعلان کردیا، اس دوران کسی کو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جب سے کرونا وائرس لاک ڈاوٗن میں نرمی کی گئی ہے کرونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کرونا کیسز کی بڑھتی تعداد کو روکنے کےلیے پنجاب حکومت نے لاہور میں پھر لاک ڈاون کا اعلان کردیا۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں 32 مختلف مقامات پر رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کیا جائے گا اور لاک ڈاؤن میں 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

ذوالفقارحمید نے بتایا کہ سٹی ڈویژن اور ماڈل ٹاون میں 5،5 مقامات پر لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ کینٹ ڈویژن میں 12 مقامات پر لاک ڈاؤن ہوگا اور اقبال ٹاؤن ڈویژن 4، صدر 5، سول لائنز کے 1 علاقے میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس دوران صرف پابندی سے مستثنیٰ افراد کو نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور کورونا کا گڑھ بنا چکا ہے، کورونا پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے شہر کے 81 علاقے کیے جائیں گے ، غیر ضروری آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ میڈیکل اور کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ تمام کاروبار بند رہے گا۔

دکانوں کے شٹر رہیں گے ڈاؤن ایمرجنسی کے سوا کی کسی کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ملے گی جبکہ میڈیکل،جنرل اسٹورز اور دودھ کی دکانیں صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی ، سماجی دوری کا خیال رکھنا ضروری ہوگا ورنہ جرمانہ ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق پندرہ روز تک صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو لاک ڈاؤن کا دائرہ دیگر علاقوں تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

ملک کے دوسرے بیس شہروں کو بھی کورونا کے حوالے سے حساس ترین قرار دے دیا گیا، جن میں کراچی ، لاہور، پنڈی، پشاور، کوئٹہ ، فیصل آباد اور حیدرآباد شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں