تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

کراچی میں آج شام 7 بجے پھر لاک ڈاون کا فیصلہ

کراچی : کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر قائد میں آج شام 7 بجے سے لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا نے ملک بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد تیزی سے پھیلنا شروع کردیا ہے جس کے سدباب کےلیے کمشنر کراچی نے آج سے کراچی میں دوبارہ لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ آج شام 7 بجے سے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا اور ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کی روشنی میں ہاٹ اسپاٹس کا تعین کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمشنرکراچی کچھ دیر میں علاقوں کی تفصیل کے ساتھ نوٹی فکیشن جاری کریں گے، کمشنر کراچی نے واضح کیا کہ لاک ڈاون کے دوران پابندی والےعلاقوں میں آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔

افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی تجاویز کی روشنی میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہر ڈسٹرکٹ میں 6 سے 7 یوسیز میں لاک ڈاون کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ضلع غربی میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے 10 مقامات پر سلیکٹو لاک ڈاون کی سفارش کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر غربی نے گلشن معمار، خدا کی بستی فیز 2، نیول کالونی، بلدیہ سیکٹر 4 ، سائٹ سب ڈویژن سیکٹر 4،5 مالاکنڈ اسپتال، اسماعیلی کالونی میں سلیکٹو لاک ڈاؤن اور میٹروول بلاک 3 ، سعید آباد 5 جی، 5 جے، اے تھری میں نقل و حرکت محدود کرنے کی سفارش کی تھی۔

ضلع غربی میں کرونا کیسز میں‌ اضافہ، ڈی سی کی لاک ڈاؤن کی سفارش

ڈی سی کا کہنا تھا کہ مومن آباد سب ڈویژن کے کرسچن کالونی میں بھی سلیکٹو لاک ڈاؤن کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے 15 دیگر مقامات کو بھی ہاٹ اسپاٹ قرار دیدیا تاہم تجویز کردہ ہاٹ اسپاٹ کو فی الحال سلیکٹو لاک ڈاؤن میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -