تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

نوعمر نوجوان کو ہیرو بننے کا شوق مہنگا پڑ گیا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مغل پورہ میں نوعمر نوجوان کو ہیرو بننے کا شوق مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مغل پورہ کے رہائشی نوجوان کو اسلحہ کے ساتھ سیلفیاں بنوانا اور ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش سے خوف و ہراس پھیل رہا تھا، ملزم ہوائی فائرنگ کے بعد سیلفیاں سوشل میڈیا پر شیئر کررہا تھا۔

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے نوجوان کی ہوائی فائرنگ کرنے کی خبر نشر کی تھی جس کے بعد سی سی پی او لاہور نے مذکورہ ویڈیو پر ایکشن لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں فیصل آباد کے علاقے رضا آباد کے رہائشی نوجوان بلاول کو ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا، ملزم نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پولیس کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اسے گرفتار کرکے دکھائے۔

ویڈیو میں ملزم بلاول نے بڑھکیں لگاتے ہوئے پولیس کو چیلنج کیا تھا کہ پولیس اگر اسے پکڑ سکتی ہے تو پکڑ کر دکھائے، ملزم بلاول نے کمرے میں بیٹھ پر پستول سے پانچ فائر کیے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال فروری میں کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں ملزم عدنان پاشا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نماش اور فائرنگ کی تھی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -