لاہور : شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری میں بڑے انکشافات سامنے آگئے، نیب کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کو بیرون ملک سے ترسیلات کی مد میں 1 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق نیب انکوائری میں شہباز شریف خاندان کو اربوں روپے منتقلی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی۔
نیب دستاویزات میں بتایا گیا کہ شریف فیملی کو بیرون ملک سے ترسیلات کی مد میں 1 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ روپے منتقل ہوئے، سلمان شہباز کو 124 ٹرانزیکشن کے زریعے 1 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ کی رقم منتقل ہوئی، سلمان شہباز کو منتقل ہونے والی رقم ڈالرز، درہم پر مشتمل تھی۔
دستاویزات کے ممطابق حمزہ شہباز کو 18 کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار 87 روپے منتقل ہوئے، حمزہ شہباز کو رقوم 2005 سے 2012 کے دوران امریکن ڈالرز میں منتقل ہوئیں۔
نیب کا کہنا ہے کہ نصرت شہباز کو 14 کروڑ 77 لاکھ 17 ہزار 326 روپے کی رقم ڈالرز میں منتقل ہوئی جبکہ شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو 5 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 981 روپے اور جویریہ علی کو 7 ٹرانزیکشن میں 2 کروڑ 73 لاکھ 29 ہزار 375 روپے منتقل ہوئے۔