اشتہار

مہنگائی کی انتہائی کم شرح، سعودی عرب کی رینکنگ میں کتنے درجے بہتری ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے اور مہنگائی کی شرح میں کمی کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب اپنے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کرتا ہے جس کے باعث سوئٹزر لینڈ کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے مینیجمنٹ ڈویلپمنٹ (آئی ایم ڈی) نے سعودی عرب کو دنیا کا دوسرا ملک قرار دیا ہے جہاں مہنگائی کی شرح انتہائی کم ہے۔

دنیا بھر میں صارفین کےلیے قیمتوں کے درجے بندی اور مسابقت کی سالانہ رپورٹ میں سعودی عرب 36 درجے بہتری کے ساتھ دوسرے جبکہ نئے کاروبار کی شروعات میں آسانی پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں 15 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب ’نئے کاروبار کی شروعات میں آسانی‘ پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں 60 ویں نمبر پر تھا۔

سعودی وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے اثرات کے باوجود مملکت نے آئی ایم ڈی رینکنگ میں غیرمعمولی بہتری دکھائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ڈی کی رپورٹ اکنامک پرفارمنس، حکومتی کارکردگی، کاروباری قابلیت اور انفراسٹرکچر کو جانچنے کے لیے جامع ترین

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب واحد ملک ہے جس نے اپنی رینکنگ بہتر کی ہے، جبکہ جی 20 ممالک میں یہ رینکنگ آٹھویں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں