تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’’پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ دوبارہ جیتنے کا سنہری موقع‘‘

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بعد رواں سال آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے، ہماری ٹیم کھیل کے تمام شعبوں میں کافی مضبوط ہے اور میگا ایونٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات بہت روشن ہیں اور اس طرح کے ایونٹ جیتنے کے لیے جارحانہ انداز اپنانا ہوتا ہے اور ہمارے پاس میچ ونرز کھلاڑی موجود ہیں۔

شعیب ملک کے مطابق ہمارا مضبوط بولنگ اٹیک ہےاور اچھی بیٹنگ لائن موجود ہے ناصرف یہ بلکہ ہماری فیلڈنگ نے بھی گزشتہ برسوں میں کافی بہتری آئی ہے جو بڑے میدانوں کے لیے اہم ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہماری فٹنس پچھلے سالوں کی نسبت بہتر ہوئی ہے لہٰذا مجموعی طور پر مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ٹیم کی حیثیت سے وہاں موجود ہوں گے اور ایونٹ اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ملک نے مزید کہا کہ 2009 کا ورلڈ ٹی ٹوینٹی جیتنا ان کے کیریئر کا ایک لمحہ ایسا تھا جسے وہ کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا میں ہونے والے میگا ایونٹ سے متعلق اعلان آئندہ ماہ کیا جانا ہے، کرونا کی وجہ سے ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں نظر آرہا ہے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی کہہ چکے ہیں کہ رواں سال آئی سی سی کا کوئی ایونٹ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔

Comments

- Advertisement -