اشتہار

‘ایم کیوایم نے بھارتی حکومت سے پیسے لیے’

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیوایم نے بھارتی حکومت سے پیسے لیے تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد انور نے کہا کہ 90کی دہائی کی ابتدا میں ایک پارٹی رہنمانےبھارتی سفارتکار سے ملاقات کرائی، بھارتی حکام سے ملاقات میرا فیصلہ نہیں تھا، مجھے ہدایات دی گئیں کہ بھارتی رابطوں سےتعاون کریں۔

محمد انور نے کہا کہ بھارت سےتعلقات پر مجھے مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں، میں نےہمیشہ پاکستان کی خدمت کی کوشش کی، حقائق سامنےلانےکیلئےحکومت پاکستان سےتعاون کو تیار ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کےقتل میں میرا کوئی کردار نہیں تھا، پولیس کوعمران فاروق کےقتل میں میرےملوث ہونےکےکوئی شواہد نہیں ملے اگر عمران فاروق قتل میں میرے خلاف شواہد ہیں توبرطانوی اور پاکستانی ادارےایکشن لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں قتل و غارت گری کے تمام کاموں میں ایم کیوایم پاکستان ملوث تھی، قتل و غارت کرنے والے آج معزز بنے بیٹھے ہیں، ایم کیوایم کے "پارساؤں” کی کارستانیوں کا الزام مجھ پر دھرنا ناقابل برداشت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں