اشتہار

خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: خون سفید ہوگیا سندھ کے شہر پنوعاقل میں بھائی نے اپنے سگے بھائی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر پنوعاقل میں اپنی بیوی پر سیاہ کاری کا الزام قبول کرنے سے انکار پر بھائی نے اپنے ہی بھائی کو گولیاں مار کر قتل کردیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ہی بھائی پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں مقتول نعمت اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی تھی۔

- Advertisement -

مقتول نعمت اللہ کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور مقتول کے گھر کے آگے لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول بھائی کی بیوی پر سیاہ کاری کا الزام عائد کیا تھا، مقتول نے اپنی بیوی پر الزام لگانے سے انکار کیا تو ملزم طیش میں آگیا اور بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس نے ملزم خلیل کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

پنوعاقل پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی جلد درج کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں