تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

اینسیٹ: قدرت کا ایک عظیم تحفہ

اس دنیائے رنگ و بُو میں جہاں انسان اور حیوان بستے ہیں اور ان کا وجود زمین پر زندگی کی بقا کے لیے ضروری ہے، وہیں جانداروں میں سبزہ اور پیڑ پودے بھی شامل ہیں جن کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں۔

انسان اور جانور ان جڑی بوٹیوں، پیڑ پودوں اور انواع و اقسام کے سبزے کو کھاتے ہیں، ان کا رس پیتے ہیں، ان سے صحت اور تن درستی کے علاوہ علاج معالجے میں مدد لی جاتی ہے۔ اس سبزے کو ہم مختلف شکلوں میں اوڑھتے، پہنتے اور طرح طرح سے اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔

دنیا بھر میں پودوں کی ایسی جنگلی اقسام موجود ہیں جو ہمارے لیے بہت مفید اور بعض حیرت انگیز خاصیت رکھتی ہیں۔

افریقا کے ملک ایتھوپیا میں اسی قسم کا ایک پودا پایا جاتا ہے جسے ماہرین نے اینسیٹ (Ensete) کا نام دیا ہے۔ یہ کیلے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ مقامی لوگوں میں اسے لگ بھگ دو سو ناموں سے شناخت کیا جاتا ہے۔

ایتھوپیا کے باشندے اسے کھاتے ہیں، اس سے کپڑے اور ادویہ بنائی جاتی ہیں۔ گھروں کی تعمیر سے لے کر گھریلو استعمال کی چند اشیا بنانے کے علاوہ اسے جانوروں کے چارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

طبی سائنس کے مطابق اس پودے سے غذائی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اینسیٹ سے آٹا، اور سوپ بھی بنایا جاسکتا ہے اور اسے آلو کی طرح ابال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

محققین کے مطابق دنیا بھر میں ایسے دیگر پودے اور جڑی بوٹیاں ہیں جن کی خاصیت اور پیداواری صلاحیت پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسان ان سے فائدہ اٹھائے اور اپنی ضروریات پوری کرسکے۔

Comments

- Advertisement -