ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

کرونا کیسز میں اضافے پر ملتان میں ایمرجنسی نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملتان میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے نشتر اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی تعداد دگنی کرنے کی ہدایت کر دی۔

عامر خٹک کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتال دستیاب وینٹی لیٹرز کا نصف کرونا مریضوں کے لیے مختص کریں،ابتدائی طور پر ہر اسپتال 2 وینٹی لیٹر بیڈز مختص کرےگا،ضرورت پڑنے پر وینٹی لیٹرز بیڈز میں اضافہ کیا جائےگا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے پر مریض پرائیویٹ اسپتال ریفر کیا جائے گا، پرائیوٹ اسپتالوں کو ریفر کیےگئےمریضوں کا علاج مفت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ اسپتال کو کرونا مریضوں کے علاج کاخرچہ حکومت ادا کرے گی۔

ملک میں کرونا کے 11 لاکھ ٹیسٹ، 1 لاکھ 81 ہزار مثبت، 3590 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,471 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 181,088 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 3,590 ہو گئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 40 ہے، جبکہ اب تک 71,458 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں