اشتہار

2 کرونا مریضوں نے دنیا کو حیران کردیا، آخر ایسا کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کرونا سے متاثرہ 2 خواتین نرسوں نے پہلی بار آئسولیشن وارڈ میں بیٹھ کر امتحان دے کر سب کو حیران کردیا، وزیراعلیٰ نے خصوصی تعریف کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں کرونا کا علاج کرنے والی دو خواتین نرسیں بھی وبا کا شکار ہوئیں لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنے شعبے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں۔

دونوں نرسوں نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے تعلیمی امتحان دیا، وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ نے متاثرہ نرسوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کرونا کے خلاف ان کی خدمات کی تعریف کی۔

- Advertisement -

متاثرہ نرسیں ریاست پنجاب میں قائم ’راجندرا اسپتال‘ میں اپنے پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیتی ہیں۔

بھارتی نرسوں نے کرونا سے متاثر ہونے پر محکمہ تعلیم سے اپیل کی تھی کہ انہیں قرنطینہ سے ہی امتحان دینے کی سہولت فراہم کی جائے جس پر انتظامیہ نے ان کی مطالبہ مانا۔

خیال رہے کہ مذکورہ ریاست میں کروناوائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4235 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 101 مریضوں کی موت بھی ہوئی، اس کے علاوہ کئی ہزار افراد نے وائرس سے بچنے کے لیے خود کو قرنطینہ کررکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں