جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے گورننگ بورڈ کے نئے ممبران کا اعلان کردیا۔

وزارت بین الصوبائی (آئی پی سی) کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نو کے بعد گورننگ بورڈ کے نئے ممبران کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا کو بورڈ کا صدر نامزد کیا گیا جبکہ وفاقی سیکریٹری آئی پی سی نائب صدر، ڈی جی اسپورٹس بورڈ منتخب کیا گیا۔

معروف تاجر رہنما عقیل کریم ڈیڈھی، صدرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل ریٹائر عارف حسن کو پی ایس بی بورڈ کا ممبر منتخب کیا گیا جبکہ چیئرمین ہائیرایجوکیشن، مینیجنگ ڈائریکٹر نیسپال کو بزنس مین بورڈ کا ممبر نامزد کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صدر،سیکریٹری ایتھلیٹکس فیڈریشن، صدراورسیکریٹری فٹبال فیڈریشن ممبرہوں گے اسی طرح  صدر،سیکریٹری جنرل سروس اسپورٹس کنٹرول بورڈ شفیق احمد بھی گورننگ بورڈ کے ممبر ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں