اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

طوفانی بارش کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر تباہی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تیزہواوں اور آندھی نے سول ایوی ایشنب کا پول کھول دیا، تیز آندھی کے باعث نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت گرگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جڑواں شہروں وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شام کے وقت اچانک تیز ہواوں اور آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم ساتھ ساتھ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ناقص میٹریل کا پول دارالحکومت میں چلنے والی تیز ہواوں اور آندھی نے ایک لحمے میں کھول دیا، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تیز ہواؤں اور آندھی سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آندھی کے باعث ناقص میٹریل سے بنی سیلنگ نیچھے بھی ہوا کا دباو برداشت نہیں اور گرگئی جبکہ چھتیں بھی زمین بوس ہوگئیں اور لاؤنج میں شیشے کا گیٹ بھی ٹوٹ کر گرگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر نصب دیگر کھڑکیا بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جبکہ مسافروں کو جہاز کر پہنچانے والے بورڈنگ برج کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی ٹین کی دیوار ایک طرف سے ٹوٹ گئی ہے۔

مذکورہ برج بین الااقوامی پروازوں کےلیے استعمال ہوتا ہے لیکن زیادہ تر برطانیہ جانے والی پروازوں کےلیے اس برج کو استعمال کیا جاتا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئرپورٹ کی پارکنگ میں لگا موبائل ٹاور بھی تیز ہواؤں کا زور برداشت نہ کرسکا اور زمین بوس ہوگیا تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز ہواوں اور آندھی کے ساتھ بارش شروع ہوئی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں