اشتہار

سندھ حکومت کا ہیلتھ ورکرز کو ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ صحت سندھ نے صوبے تمام طبی و نیم طبی عملے کو ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد طبی و نیم طبے عملے کو فرنٹ لائن ورکرز کا خطاب دیا گیا تھا جو اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر کرونا کے خلاف مسلسل بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم سندھ حکومت نے مذکورہ طبقے کےلیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے تمام طبی و نیم طبی عملے کو ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ صحت سندھ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی۔

- Advertisement -

سمری میں گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو 17ہزار رسک الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو 35 ہزار الاؤنس دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو 15 ہزار ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کی سفارش دی ہے جبکہ ہاؤس جاب افسران کو 10 ہزار، نرسنگ اسٹوڈنٹس کو 5 ہزار دینے کی تجویز دی ہے۔

ملک میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 5164 ہوگئی

واضح رہے کہ ملک میں وبا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 5164 ہوگئی ہے، جس میں 97 ڈاکٹرز، 6 نرسز، 27 پیرامیڈکس شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں