اشتہار

احد اور سجل کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : معروف اداکار احد رضا میر کی اپنی اہلیہ سجل علی کے ساتھ ڈانس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی احد رضا میر اور سجل علی رواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں اور انہیں انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مشہور اداکار احد رضا میر نے اپنی اہلیہ، ڈرامہ ‘محمودآباد کی ملکائیں’ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی اداکارہ سجل علی کے ساتھ گزشتہ روز ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں مہمان موجود ہیں اور احد اور سجل میزوں کے درمیان رقص کررہے ہیں تاہم اس تصویر میں ان کا چہرہ واضح نہیں ہورہا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کھانا دیکھتے ہی ہم اس طرح رقص شروع کردیتے ہیں‘۔

احد رضا میر کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

خیال رہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر 14 مارچ کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

سجل اور احد اب تک کئی ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں سے کچھ میں وہ ایک ساتھ بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ سجل علی نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے جس میں بالی ووڈ فلم ’مام‘ بھی شامل ہے، اس فلم میں سجل نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں