اشتہار

کورونا ٹیسٹ کی فیس مقرر کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈا اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلےکی روشنی میں اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی نے کورونا ٹیسٹ کی فیس مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق چینی کٹس سے ہونے والےکوروناٹیسٹ کی فیس5500مقرر کی گئی ہے جب کہ ایبٹ اورروش کٹس سےہونےوالےکوروناٹیسٹ کی فیس6500 طے کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے نجی اسپتالوں، لیبارٹریز اور کلیکشن پوائنٹس کے نام مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی فیس تمام نجی اسپتالوں، لیبارٹریز پر لاگو ہوگی۔

- Advertisement -

ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کوروناٹیسٹ فیس این سی اوسی کےفیصلے کےمطابق طےکردہ ہے، کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرنے والے ادارے ریٹس فوری منجمد کریں، ہیلتھ اتھارٹی نجی اسپتالوں،لیبارٹریز، کلیکشن پوائنٹس کامعائنہ کرےگی اور قانون شکن اسپتالوں، لیبارٹریز کےخلاف ایکشن لیاجائےگا،خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں گے اور اداروں کو سیل بھی کیا جائے گا۔

بعض شہروں میں اب بھی من مانے ریٹس پر کوروناٹیسٹ ہو رہے ہیں اور بعض پرائیویٹ لیبارٹریز مہنگے ٹیسٹ کر کے پیسے بٹور رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں