اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سےبہت فائدہ ہوا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا کا کوئی علاج نہیں اس لیے ماسک ضرور پہنیں تاکہ پھیلاؤکم ہو، عوام احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے،ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سےبہت فائدہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں احتیاطی تدابیرپرعمل کیا جا رہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن سےثابت ہواکہ وباکےپھیلاؤمیں کمی آئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حفاظتی تدابیر سے مرض کو شکست دے سکتے ہیں، جی9کےعلاقے میں دوبارہ ٹیسٹنگ سےثابت ہواوبامیں کمی آئی۔