جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ایک اور نوجوان بھارتی اسٹار کی خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی 16 سالہ ٹک ٹاک اسٹار سیا ککڑ نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیا ککڑ کے ٹک ٹاک پر 11 لاکھ سے زائد فالوررز تھے، وہ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر معروف شخصیت یا اسٹار کی حیثیت رکھتی تھیں۔

سیا کے مینیجر ارجن سارن نے ٹک ٹاک اسٹار کی خود کشی کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’وہ بالکل ٹھیک تھی، ذاتی مسائل کی وجہ سے اُس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا‘۔

- Advertisement -

ارجن سارن کا کہنا تھا کہ ’میری گزشتہ شب بھی سیا سے بات چیت ہوئی، وہ بالکل ٹھیک تھی اور معمول کے مطابق گفتگو کررہی تھی‘۔

مینیجر کا کہنا تھا کہ ’میں اور میری کمپنی نے سیا کی صلاحیتوں کو دیکھنے کے بعد اُس کو باقاعدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا اور  پھر اُس نے ٹک ٹاک پر شہرت کی بلندیوں کو چھوا‘۔

مزید پڑھیں: سشانت سنگھ کی خودکشی، سلمان خان بڑی مشکل میں‌ پھنس گئے

سیا کے فوٹو گرافر اور دوست نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خودکشی کی تصدیق کی اور لکھا کہ ’ایک بری خبر یہ ہے کہ 16 سالہ سیا ککڑ نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میری سیا کے مینینجر کے بھی بات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک اسٹار سے ایک رات پہلے فون پر بات ہوئی، وہ ایک نیا گانا ریکارڈ کررہی تھی‘۔

Her manager Arjun Sarin posted this message

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاہ ککڑ دہلی کے علاقے پریت وہار کی رہائشی تھیں، انہوں نے اپنے گھر میں ہی خودکشی کی۔ میڈیا نمائندے نے ذرائع کو بنیاد بنا کر لکھا ہے کہ ’سیا ڈپریشن کا شکار تھیں، وہ گزشتہ کئی روز سے خاصی پریشان نظر آرہی تھیں، اہل خانہ نے بھی وجہ جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا‘۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار سشانت سنگھ نے بھی خودکشی کی ہے، اُن کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اداکار کام نہ ملنے کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

مزید پڑھیں: کرونا کو شکست دینے والے معروف شاعر چل بسے

سُشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا، انہیں 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم پی کے سے شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے یہ سال بہت بھاری ثابت ہوا ہے، گزشتہ دنوں نامور بالی ووڈ اسٹار عرفان خان، رشی کپور کینسر جبکہ میوزک کمپوزر ساجد خان کرونا سے انتقال کرگئے تھے۔

علاوہ ازیں سلمان خان کے ساتھ ریڈی فلم میں کام کرنے والے مزاحیہ اداکار موہیت بگہیل 27 برس کی عمر میں چل بسے، وہ موذی مرض میں مبتلا تھے، اس سے قبل 13 مئی کو  بالی ووڈ کی مشہور فلم پی کے میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 سالہ اداکار چرن جیوی سرجا کو 7 جون کو دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا، وہ  دوران علاج جانبر نہ ہوسکے تھے۔ چرن جیوی سرجا کی موت کی تصدیق تلنگا فلموں میں کام کرنے والے اداکار اور اہل خانہ نے کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں