تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

160 پائلٹس کے لائسنز مشتبہ قرار

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت ائربلو اور سرین ائر کے 160 پائلٹس کے لائسنز کو مشتبہ قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کے 141،ائر بلو کے 9 اور سرین ائر کے 10 پائلٹس کے لائسنز کو مشتبہ قرار دے کر انہیں فوری گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایوی ایشن ڈویژن نے تینوں ائر لائنز کے چیف اور ایگزیکٹو افسران کو احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مشتبہ لائسنز کی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے مرتب کی ، کمیٹی نے انکوائری میں ڈیٹا اور، ریکارڈ کے اصل ہونے کا آئی ٹی فرانسک تجزیہ کیا ہے۔

تجزیے میں لائسنز کی اصلیت مشتبہ پائی گئی جس پر ایوی ایشن ڈویژن نے متعلقہ ایئرلائنز کو فوری ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیے۔

مذکورہ ایئرلائنز کو پابند کی گیا ہے کہ لائٹ سیفٹی اور سیکورٹی جوہات کے باعث مشتبہ لائسنز کے حامل پائلٹس کو فوری طور پر گراونڈ کیا جائے اور حکم کی تعمیل پر مبنی رپورٹ فوری طور پر ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کی جائے۔

احکامات کی کاپیاں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ خیال رہے وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے 24 جون کو پائلٹوں کے لائسنس سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں 262 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں