اشتہار

جعلی لائسنس کے حامل 262 پائلٹس کی فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت ہوابازی نے جعلی لائسنس کے حامل 262 پائلٹس کی فہرست جاری کردی، جس میں پالپا کے سینئرعہدیداران بشمول ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشتبہ پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر وزارت ہوابازی کی جانب سے 262 پائلٹس کی فہرست جاری کردی گئی، جس میں پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیرکے 10 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دیئے گئے ہیں۔

فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیداران بشمول ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادربھی شامل ہیں جبکہ ایک سواکتالیس کی فہرست میں وہ سترہ ہواباز بھی شامل ہیں، جن کی پی آئی اے نے ڈیڑھ سال قبل خود نشاندہی کی تھی۔

- Advertisement -

پنجگورحادثے میں جہاز کے کپتان یحیی سندھیلا بھی فہرست میں شامل ہیں جس کے بعد مشتبہ لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا تھا۔

خیال رہے کچھ لابیزپی آئی اے کا یورپ اور شمالی امریکا کا آپریشن بند کروانے کے لئے سرگرم ہیں، سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک نے تمام سفیروں کو خط لکھ کر پی آئی اے کے اقدامات سے آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب تمام ائیرلائن کےایک تہائی ہواباز مشتبہ لائسنس کے حامل ہیں ، پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے تمام ایک سو اکتالیس پائلٹس گراونڈ کردیئے ہیں، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزارت ہوابازی کواس بارے مین مطلع کردیا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت ائربلو اور سرین ائر کے 160 پائلٹس کے لائسنز کو مشتبہ قرار دیا گیا تھا، بعد ازاں ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کے 141،ائر بلو کے 9 اور سرین ائر کے 10 پائلٹس کو فوری گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

خیال رہے وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے 24 جون کو پائلٹوں کے لائسنس سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں 262 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں