تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دورہ انگلینڈ، 18 کھلاڑیوں‌ نے کرونا کو شکست دے دی

لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 18 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے 18 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کو شکست دے دی، ریزرو کھلاڑی روحل نذیر کا کرونا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ کل دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگا، ریزرو کھلاڑی ظفر گوہر انگلینڈ سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کے پہلے ٹیسٹ پازیٹو آئے ان میں سے 6 نیگیٹو ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کا حتمی شیڈول؟

رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں نے کرونا کو شکست دی ان میں محمد حسنین، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان، محمد حفیظ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے 13 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جبکہ محمد حفیظ کی ٹیسٹ رپورٹ دو مرتبہ مثبت اور ایک بار منفی آئی تھی۔

سابق کرکٹر انضمام الحق نے کھلاڑیوں کے کرونا کا شکار ہونے پر پی سی بی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انضمام کا کہنا تھا کہ کرونا کے پھیلاو کے باوجود پی سی بی نے کوئی حتمی پالیسی نہیں بنائی جو ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Comments

- Advertisement -