ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی ڈرون ایل او سی پر 850 میٹر تک اندر گھس آیا تھا جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس نواں بھارتی کواڈ کاپٹر پاک فوج نے گرایا ہے، یہ کواڈ کاپٹر پاک فوج نے تتہ پانی سیکٹر میں مارا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج اس نوعیت کی خلاف ورزیاں متعدد بار کر چکی ہے اور بھارتی فوج کا یہ اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس 9 اپریل کو بھی پاک فوج نے ایک بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر رکھ چکری سیکٹر پر پاکستانی حدود میں 150 میٹر تک اندر آ گیا تھا۔

ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

اس سے قبل بھی پاک فوج نے ایل او سی کے علاقے رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا تھا، پاک فوج کے نشانہ بازوں نے کام یابی سے ڈرون طیارے کو نشانہ بنانے کے بعد اس بھارتی کواڈ کاپٹر کے ملبے کو قبضے میں لے لیا تھا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں