جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

موسم کی خرابی نے جہاز کا رخ موڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: موسم کی خرابی اور تیزہواؤں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کے طیارے کا رخ موڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز ’پی کے 325‘ موسم خرابی کے باعث کراچی اتارلی گئی۔ پرواز پی کے 325اسلام آباد سے کوئٹہ جارہی تھی، مسافروں اور دیگر عملے کی حفاظت کے تحت طیارہ اتارا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہوتے ہی پرواز کو روانہ کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 26 جون کو ملکی دارلحکومت سے گلگت جانے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ نہ کرسکی تھی۔ پرواز پی کے 605 کا رخ تیز ہواؤں کی وجہ سے دوبارہ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

ملک میں پیش آنے والا یہ پہلا یا دوسرا واقعہ نہیں اس سے قبل متعدد ملکی وغیرملکی پروازیں موسم کی خرابی اور تیزہواؤں کے باعث اپنا رخ اور مقررہ مقام تبدیل کرچکی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں