اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

یورپین یونین کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازیں معطل کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: یورپئین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے بعد برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پی آئی اے کی پروازیں معطل کر دیں۔

ترجمان سی اے اے برطانیہ کے مطابق یورپئین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کے تناظر میں پروازیں معطل کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برمنگھم، لندن اور مانچسٹر سے پی آئی اے کی پروازیں معطل کی جا رہی ہیں، قانون کے مطابق ای اے ایس اے کے فیصلے کے بعد پروازیں معطل کرنے کے پابند ہیں۔

- Advertisement -

برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پروازیں معطل کرنے کے فیصلے پر لندن میں پی آئی اے کے اسٹیشن مینیجر نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا یورپی ممالک کےلیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ آئندہ چھ ماہ کےلیے معطل کردیا

معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا جس کے بعد قومی ایئر لائن کی یورپ کےلیے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہوجائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن مسافروں نے پی آئی اے کے ذریعے یورپی ممالک کےلیے بکنگ کرائی ہوئی تھی انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ چاہیئں تو ریفنڈ لے سکتے ہیں یا بکنگ آگے کراسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں