تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

تہران میں خوفناک دھماکا، 19 افراد جاں بحق

تہران : ایرانی دارالحکومت میں واقع کلینک میں روز دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی اور دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب تہران کے شمال میں واقع کلینک میں زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے بعد خوفناک آگ نے کلینک کی عمارت میں اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

آتشزدگی و دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور 20 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جبکہ 19 افراد دھویں اور گھٹن کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

فائر بریگیڈ ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس لیکج کے باعث کلینک میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے وقت عمارت میں 25 ملازمین موجود تھے اور کلینک میں مریضوں کا علاج بھی جاری تھا۔

ترجمان جلال مالکی نے مقامی میڈیا کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ مذکورہ دھماکے میں خواتین زیادہ متاثر ہوئیں ہیں جو دوسری منزل پر موجود تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں آسمان کی جانب بڑھتے ہوئے شعلوں اور دھویں کے گہرے و کالے بادلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ تہران میں گذشتہ ہفتے ایک حساس فوجی تنصیب کے نزدیک دھماکا ہوا تھا، جس کے بعد ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا تھا کہ گیس ذخیرہ کرنے کی تنصیب میں ایک ٹینک سے گیس کے اخراج کے بعد دھماکا ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -