اشتہار

امریکی فضائیہ کو بڑا دھچکا، F-16 تباہ، فوجی پائلٹ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کیرولینا کے علاقے میں امریکی فضائیہ کا طیارہ شاہ ایئربیس کے قریب پرواز کے دوران گر کر تباہ  ہوا۔

امریکی فضائیہ نے طیارہ تباہ ہونے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ بدھ کی رات پیش آیا جس میں ایف 16 طیارہ تباہ اور پائلٹ کی موت ہوئی۔ فضائیہ ترجمان کے مطابق جہاز میں صرف پائلٹ موجود تھا۔

- Advertisement -

امریکی فضائیہ نے پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ یہ بتایا ہے کہ حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔

کیمپ کے کمانڈر لیری سولیوان کا کہنا تھا کہ ’حادثے میں مرنے والے پائلٹ کے اہل خانہ کو بدھ کی رات ہی مطلع کردیا گیا تھا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ قواعد و ضوابط اور قوانین کی روشنی میں ہم مزید معلومات فراہم نہیں کرسکتے، جیسے ہی اجازت ہوگی ہم میڈیا کو ہر چیز سے آگاہ کریں گے‘۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جہاز تباہ ہونے کے بعد پائلٹ کو ریسکیو کر کے رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

امریکی فضائیہ نے جہاز تباہ ہونے کانوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی فضائیہ کا طیارہ برطانوی کوسٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں