تازہ ترین

واٹس ایپ نے تین شاندار فیچرز متعارف کرادیے

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے  بڑی موبائل ایپلیکیشن نے کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

پیغام رسانی کی معروف ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو کروڑ سے زائد صارفین موجود ہیں جن کو  آسان اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو چیٹ ، آڈیو ویڈیو کالنگ کے جدید فیچر پیش کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ صارف کسی دوسرے پلیٹ فارم کی طرف متوجہ نہ ہو اور اپنے پیاروں سے اسی ایپ کے ذریعے رابطے میں رہے۔

مزید پڑھیں: صارفین کی بڑی پریشانی دور کرنے کے لیے واٹس ایپ کا اہم اقدام

واٹس ایپ نے اب سے کچھ دیر قبل صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا، ایک اہم اور خصوصی فیچر کمپیوٹر پر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

ڈیسک ٹاپ ڈارک موڈ فیچر

کمپنی نے ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر (تھیم) متعارف کرایا، اس تھیم کو ان ایبل کرنے کے بعد پس منظر (بیک گراؤنڈ) بالکل سیاہ نظر آئے گا اور فونٹ سفید یا کسی دوسرے ہلکے رنگ کا نظر آئے گا۔

کیو آر کانٹیکٹ فیچر

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے صارفین کے لیے کیو آر کوڈ کانٹیکٹ فیچر بھی متعارف کرایا، اس فیچر کے تحت اب صارف کو کسی کا نمبر درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ اپنے دوست کے واٹس ایپ کو اسکین کرے گا تو نمبر خود بہ خود سیو ہوجائے گا۔

گروپ کالنگ فیچر

اس کے ساتھ واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کے لیے بھی فیچر متعارف کرایا جس کے تحت اب 8 دوست ایک ساتھ پہلے سے زیادہ آسانی کے ساتھ بات کرسکتے ہیں اور ویڈیو اُن کے پورے موبائل اسکرین پر نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرنے کی تیاری

واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیچرز کو چند ممالک میں متعارف کرا دیا گیا ہے جبکہ بقیہ ممالک جلد ہی ان سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -