جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی، ڈاکو 35 لاکھ کا سونا لوٹ کر فرار، ڈاکٹر بھی لٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں ایک ہی دن میں تین مقامات پر ڈاکوؤں نے شہریوں کو طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک تھری کے بنگلے میں لوٹ مار کی وارادات ہوئی، ڈاکو 35 لاکھ سونا اور دو لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئے، چھ ڈاکو گاڑی اور دو موٹر سائیکلوں پر واردات کے لیے آئے تھے۔

ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نقب زنی کی واردات ہوئی، گلزار کالونی ایف مارکیٹ کے تالے کاٹ کر سامان لے اڑے۔

دوسری جانب نارتھ کراچی میں ملزمان کی جدید اسلحہ کے ساتھ لوٹ مار کی گئی، 4 ملزمان میڈیکل اسٹور سے موبائل فون، نقد رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے اسٹور میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہنا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود چوری و ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں، پولیس ملزمان کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، اس سے قبل گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں