اشتہار

بھارت : آسمانی بجلی گرنے سے مزید 14 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں آسمانی بجلی نے ایک مرتبہ پھر تباہی مچادی، 14افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے، محکمہ موسمیات نے دارالحکومت پٹنہ سمیتکردیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست بہار کے مختلف ضلعوں میں ایک بار پھر آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ضلع ویشالی میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ موتیہاری میں چار، کٹیہار میں دو، شیو ہر میں دو، بتیا میں ایک، مجموعی طور پر 14 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

- Advertisement -

بھارتی محکمہ موسمیات نے دارالحکومت پٹنہ سمیت بیگوسرائے، کھگڑیا، پورنیہ، بھوجپور، ویشالی اور سوپول ضلع میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ان ضلعوں میں بجلی کے ساتھ اگلے تین گھنٹوں میں بارش ہونے کے امکان ہیں وہیں محکمہ موسمیات نے دو دنوں کے لیے ان ضلعوں میں ہائی الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ انتظامیہ نے بھی لوگوں سے اپیل کیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔

اواضح رہے کہ اس سے قبل بھی آسمانی بجلی گرنے سے 105 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے پیش نظر وزیر اعلی نیتیش کمار نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو چار چار لاکلھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں : جھونپڑی میں کھڑے لوگوں پر آسمانی بجلی گرنے سے نو افراد ہلاک

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے دارالحکومت پٹنہ سمیت بیگوسرائے، کھگڑیا، پورنیہ، بھوجپور، ویشالی اور سوپول ضلع میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں